Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8گھنٹے کی نیند کے بعد بھی لوگ تھکن کیوں محسوس کرتے ہیں؟

 لندن .....  برطانوی سائنسدانوں نے  اس بات کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لوگ 8گھنٹے کی طویل نیند کے باوجود جب بیدار ہوتے ہیں تو تھکن اور کسلمندی محسوس کرتے ہیں تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے اس بارے میں اب تک کوئی خاص تحقیقی کام نہیں ہوا تھا۔ اب  نیند او رخواب کے علم کے ماہر ڈاکٹر کارمل ہیرنگٹن اوران کے ساتھیوں نے کچھ ان نکات کی نشاندہی کردی ہے جو انسان کو سونے کے باوجود تازہ دم نہیں کرتیں۔ اس کے علاوہ ایک اورسلیپ ایکسپرٹ ڈاکٹر ایمی رینالٹ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ صحیح معنو ں میں ہمیں 8گھنٹے سے بھی کم نیند کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا میں 70فیصد افراد کم خوابی کا شکار ہیں تاہم جو لوگ 8گھنٹے  کی نیند کرتے ہیں وہ خوش قسمت ہونے کے باوجود خود کو بہتر حالت میں محسوس نہیں کرتے کیونکہ بیداری کے بعد بھی ان پر تھکن کا غلبہ رہتا ہے۔ سب سے بنیادی وجہ تھکن کی یہ سامنے آئی ہے کہ لوگ نیند سے بیدار ہونے کیلئے ایک خاص وقت مقرر نہیں کرتے اور یہی وہ چیز ہے جو انسان کو تھکا دیتی ہے۔  نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب صبح سویرے دن کی روشنی سے پالا پڑتا ہے تو انسان  خود کو کمزور اور بیمار محسوس کرنے لگتا ہے مگر اسکا حل اسکی سمجھ میں نہیں آتا اسلئے بہتر ہے کہ  وقت پر سویا جائے اور وقت پر بیدار ہونے کا اصولی طریقہ بنالیا جائے۔

شیئر: