Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15لاکھ ہندوستانی ٹرمپ کے فیصلے سے ہونگے متاثر

نئی دہلی۔۔۔۔۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کا امریکی محکمہ ( ڈی ایچ ایس) نئے ضوابط پر غور کررہا ہے جس سے وہ M-1Bویزا کی توسیع سے غیر ملکی ملازمین کو روک سکے گا جبکہ ان کی گرین کارڈ عرضی ابھی زیرالتوا ہے۔اس اقدام سے ہندوستانی کمیونٹی کو سخت دھچکا پہنچے گا۔ تقریباً7لاکھ 50ہزار ( ایچ۔1)ویزا کے ابتدائی درخواست گزار گرین کارڈ کے حصول کی کوشش میں ہیں۔ امریکہ میں تارکین وطن کے نمائندے نے بتایا کہ تقریباً 8لاکھ ہندوستانی خاندان براہ راست متاثر ہونگے بشرطیکہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ چھٹے سال کے بعد این وَن بی ویزا کی توسیع سے منع کرتا ہے ۔اس وقت تقریباً15لاکھ ہندوستانی تارکین امریکہ میں سکونت پذیر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیرمالیات ارون جیٹلی نے امریکی صدر ٹرمپ سمیت اپنے ہم منصب سے تشویش کا اظہار کیا ۔

شیئر: