Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے عراقی کردستان سے متصل گزرگاہیں کھول دیں

 تہران۔۔ ایران نے عراق کے صوبہ کردستان سے متصل اپنی دو سرحدی گزرگاہیں اچانک کھول دیں۔ ایرانی قونصل خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران بیران شھر کی تمر جین اور قصر شیرین کی پرویزخان گزرگاہیںکھول دی گئی ہیں۔یہ دونوں گزرگاہیں عراقی حکومت کی باضابطہ درخواست کے بعد بند کی گئی تھیں۔ ایران اور کردستان کو ملانے والی یہ گزرگاہیں دو طرفہ تجارت اور شہریوں کی آمدورفت کیلئے اہم ترین زمینی راستے ہیں۔گزشتہ ماہ کے وسط میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ جلد ہی عراق کے ساتھ متصل بند تمام سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

شیئر: