Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انڈر 19 نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

 
ویلنگٹن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، عماد عالم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستانی بولر ارشد اقبال نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 186 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ارشد اقبال کی تباہ کن بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ڈیل فلپس 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ارشد اقبال نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور حسن خان نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، عماد عالم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد طحہ خان 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، حسن خان 19 اور سعدخان 18 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ٹوڈ واٹسن نے 2 وکٹیں لیں۔
 

شیئر: