Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی رومنگ سے کیا فائدہ ہوا؟

ریاض۔۔۔۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے واضح کیا کہ ہمہ جہتی سروس پروگرام کی بدولت سعودی عرب کے تمام قریوں اور بستیوں کے صارفین مقامی رومنگ سے فیضیاب ہونگے۔ بورڈنے بتایا کہ مقامی رومنگ پروگرام پر عملدرآمد سے قبل مقامی شہری مناسب خدمت کا انتخاب نہیں کرسکتے تھے۔ عملدرآمد کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ مقامی شہری اس کی بدولت ایمرجنسی ، بینک اور خدمات فراہم کرنیوالے اداروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ مقامی رومنگ پروگرام پر عملدرآمد کے بعد مختلف علاقوں کی سیر کیلئے آنے والے بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیںگے۔

شیئر: