Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں بدعنوانی کیلئے کوئی جگہ نہیں، یوگی

اعظم گڑھ۔۔۔۔یو پی کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہندوستان میں ، نسل پرستی ، علاقائیت اور بدعنوانی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ان مسائل سے ملک کو نجات دلانے کی ضرورت ہے ۔اعظم گڑھ کی سٹھیاؤں چینی مل کے اسوانی اور ایتھنال پلانٹ کا افتتاح کرنے آئے وزیر اعلیٰ یوگی نے 212کروڑ کے 48منصوبوں کی نقاب کشائی اور 340کروڑ کے 113منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ سٹھیاؤں چینی مل فنڈ کی قلت کے باعث ٹھپ تھی۔ اس کیلئے 56کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی شناخت اس کی ترقی سے ہی ممکن ہے۔وزیر مملکت سریش رانا نے کہا کہ پروانچل کوشکر کا کٹورا کہا جاتا تھا ۔سابق حکومتوں کی وجہ سے یہ صنعت ختم ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پروانچل پھر شکر کا کٹورا بنے گااور یہاں کے لوگوں کو روزگار کیلئے دیگر ریاستوں کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔

شیئر: