Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹ، ہوٹلوں اور سپر مارکیٹوں میں کام کیلئے نئے روبوٹ تیار

 لاس ویگاس.... ایل جی الیکٹرانکس نے ہوائی اڈوں، ہوٹلوں اور سپر مارکیٹوں میں محنت کشوں کی جگہ لینے کیلئے نئے روبوٹ ڈیزائن کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں اگلے ہفتے لاس ویگاس میں ہونیوالی کنزیومر الیکٹرانک نمائش میں انہیں پیش کیا جائیگا۔ یہ روبوٹ سوٹ کیس، شاپنگ کا سامان اور مشروبات اٹھا کر چل سکتے ہیں۔اگر یہ کامیاب ہوئے تو دنیا بھر میں 800ملین افراد کا روزگار خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ یہ تمام روبوٹ کچرا اٹھانے والی مشین کی شکل کے ہیں او راس میں نیچے پہیے لگائے گئے ہیں جبکہ اوپر ایک اسکرین لگی ہوئی ہے جہاں ایک بٹن دبا کر روبوٹ سے کام لیا جاسکتا ہے۔ جنوبی کوریا کی اس کمپنی نے بتایا کہ ابھی تک ر وبوٹ بڑے پیمانے پر تیار نہیںہوئے ہیں۔ ان پر مزید تجربات کئے جائیں گے اور پھر انہیں مارکیٹ میں پیش کیا جائیگا۔
 

شیئر: