Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں پانڈا کی مشابہت والا چٹانی پتھر دریافت

 بیجنگ..... چین میں ایک شخص کو ایسی چھوٹی سی چٹان کا ٹکڑا ملا ہے جس میں پانڈا کی مشابہت ہے۔ایسا لگتا ہے کہ پانڈا بیٹھا ہوا ہو۔ اب اس ٹکڑے کو وسطی چین میں نادر پتھروں کی نمائش میں رکھ دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے مالک کو اس سے قبل 10ہزار یوان (1138پونڈ ) میں فروخت کرنے کی پیشکش آچکی ہے تاہم اس نے لینے سے انکا رکردیا تھا۔ یہ ٹکڑا ہتھیلی جتنا بڑا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پانڈا بیٹھا ہوا ہو۔ یہ ٹکڑا ہان جیانگ کے علاقے سے ملا ہے۔ نمائش میں اسکی وجہ سے بے شمار لوگ دیکھنے آئے اور اسے نمائش کے آخر میں سلور میڈل کا انعام دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس طرح کے ٹکڑے دریاﺅں کے آس پاس کافی تعدادمیں پہلے بھی مل چکے ہیں۔
 

شیئر: