Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سیریز ، انعامی کیچ کیلئے نئی شرائط

 
ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچوں کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھے تماشائیوں کےلئے اس گیند کو کیچ کرنے پر جو چھکے کی صورت میں ان تک پہنچے گی انعام کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس انعام کے چکر میں تماشائیوں کے کیچ لینے کی کوشش کرنے والے شائقین کے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ٹورنامنٹس کی اسپانسر کمپنی نے چھکے کی صورت میں اسٹینڈ میں جانے والی گیند کوایک ہاتھ سے تھامنے والے شائق کو 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر رکھاہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کولن منرو کے چھکے پرایک شائق نے گیند کو بائیں ہاتھ میں کیچ کرتے ہی کنٹرول کیلئے دائیں ہاتھ کی جانب اچھال کر خوشی کا اظہار کیا اس کوشش میں اس کا ہاتھ بھی زخمی ہوا مگر بعد میں اسپانسر کی جانب سے کہا گیا کہ ایک ہاتھ سے کلین کیچ نہیں ہوسکا۔ اسی طرح ایک بار گیند آئی تو اسٹینڈ میں موجود بہت سے تماشائی اس جانب لپکے،ایک اور چھکے پر ایک شخص کیچ تھامنے کی کوشش میں اگلی قطار میں بیٹھی ایک خاتون پر جاگرا اور دونوں زخمی ہو تے ہوتے بچے۔ اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اوراسپانسر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران اس قسم کے کیچ پکڑنے کے دوران تماشائیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے نئی شرائط عائد کی جائیں گی ۔

شیئر: