Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹیفائی کے سبسکرائبرز کی تعداد 70 ملین سے تجاوز کرگئی

دنیا کی سب سے بڑی میوزک اسٹریمنگ کمپنی اسپاٹیفائی کی جانب سے نئے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق کمپنی نے پچھلے چھ ماہ میں 10 ملین سبسکرائبرز کا اضافہ کیا ہے اور اس طرح اس میوزک اسٹریمنگ سروس کے سبسکرائبر کی تعداد 70 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپاٹیفائی اس وقت دنیا کے 61 بڑی مارکیٹس میں دستیاب ہے اور اسکے سبسکرائبرز 30 ملین سے زائد گانوں اور 2 بلین پلے لسٹ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سبسکرائبز کو نہ صرف ایڈ فری پلے بیک کی سہولت دی جاتی ہے بلکہ وہ 10 ہزار سے زائد ٹریکس کو آف لائن بھی سن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت اسپاٹیفائی کا مارکیٹ میں سب سے بڑا مقابل ایپل میوزک ہے جس نے محض دو سال میں 30 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

شیئر: