Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع نے المکلا پورٹ کے ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیا

سالم باسمیر کے بہادرانہ اور انسانی ہمدردی کے کردار ہر شکریہ ادا کیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو المکلا پورٹ کے ڈائریکٹر سالم باسمیر کا خیرمقدم کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ بندرگاہ پر انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے المکلا پورٹ کے ڈائریکٹر سالم باسمیر کے بہادرانہ اور انسانی ہمدردی کے کردار ہر شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
یاد رہے کہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے ایک ’محدود‘ فضائی حملہ کیا  تھاجس کا ہدف دو ایسے جہاز تھے جو سرکاری اجازت نامے حاصل کیے بغیر جنوبی یمن کی المکلا بندرگاہ میں ہتھیار لانے کی کوشش کر رہے تھے۔
المکلا پورٹ کے ڈائریکٹر سالم باسمیر نے اتحادیوں کی طرف سے دو بحری جہازوں پر حملے سے قبل بندرگاہ کو خالی کرنے اور ملازمین کے تحفظ  کے لیے اقدامات کیے۔

 

شیئر: