Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی ماہ میں 65 لاکھ سے زائد گوگل ہوم اسپیکر فروخت

گوگل کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہوم منی ڈیوائس کی شپنگ کے بعد سے اب تک فی سیکنڈ ایک سے زیادہ ہوم سپیکرز فروخت کیے ہیں ۔ہوم منی کے شپنگ 19 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی اور اس حساب سے اگر کل فروخت کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ تعداد 65 لاکھ سے زائد بنتی ہے تاہم کمپنی نے یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں کتنے گوگل ہوم ، ہوم منی اور ہوم میکس یونٹ شامل ہیں۔واضح رہے ہوم منی ڈیوائس کو کمپنی نے محض 29 ڈالر میں سیل کے لیے پیش کیا تھا جس کے بعد سے اس ڈیوائس کی فروخت میں واضح بڑھوتری دیکھنے میں آئی تھی۔
مزید پڑھیں:گوگل پکسل سی ٹیبلٹ کی فروخت بند

شیئر: