Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیون تبوک میں ہاٹ ویلز ای کارٹنگ کی شاندار انٹری

تفریحی پروگرام کا آغاز ماتیل کمپنی کے اشتراک سے کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز سیون جو القدیہ انویسٹمنٹ کی ذیلی کمپنی ہے، نے سیون تبوک میں ہاٹ وہیلز ای کارٹنگ کے نئے تفریحی تجربے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئے تفریحی پروگرام کا آغاز ماتیل کمپنی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
ہاٹ وہیلز ای کارٹنگ ریسنگ کے ذریعے ہاٹ ویلز کی دنیا کو ایک حقیقی برقی ریسنگ ٹریک پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ہائی پرفارمنس الیکٹرک کارٹس، ہاٹ وہیلز یونیورس سے متاثر ڈائنا مک ملٹی لیول ٹریکس اور بصری طور پر مسحور کن ماحول کا منفرد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ریسنگ ٹریک پر مختلف عمر کے افراد کے لیے موزوں کارٹس فراہم کی گئی ہیں جن میں بچوں کے لیے مخصوص کارٹس شامل ہیں۔
تفریحی تجربے کو انٹرایکٹیو ماحول، متحرک روشنیوں اور بصری اثرات کے ساتھ مزید دلچسپ بنایا گیا ہے جبکہ ہاٹ وہیلز کی ایک منتخب رینج بھی دستیاب ہے جو ریسنگ کے جوش اور تفریحی ماحول کو یکجا کرتی ہے۔

ہاٹ ویلز ای کارٹنگ، سیون تبوک کے نمایاں عالمی تفریحی تجربات میں شامل ہے اور دنیا کی معروف تفریحی برانڈز کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی شراکت داریوں کا حصہ ہے۔
سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز(سیون) کے دوسرے تفریحی مقام ’سیون تبوک‘ میں ایڈوینچر، ٹیکنالوجی، سنیما اور تفریح یکجا ہیں۔

 ایک اعشاریہ چار ارب ریال کی سرمایہ کاری سے تیار کیے جانے والا یہ تفریجی منصوبہ 72 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
سیون تبوک کا مقصد تفریحی سہولتوں میں اضافہ، معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے جو مملکت کے وژن 2030 اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
یاد رہے سعودی انٹرٹینمنٹ وینچرز نے اس سے قبل پانچ اگست کو ابھا سیون کا افتتاح کیا تھا۔

 

شیئر: