Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسی ، گلیمر سے بھرپور فیشن‎

 فل لینتھ شرٹ ،گاؤن یا میکسی اس وقت ہاٹ فیشن کی حیثیت رکھتی ہے .  دنیا بھر میں  فیشن کے دلدادہ  اپنی آرائش و زیبائش کے لیے میکسی کو  لازم تصور  کرتے  ہیں  . اسکا گلیمر تقریبات میں پہننے والے کو ایک منفرد انداز   بخشتا  ہے  .  شام کی تقریبات میں میکسی کاانتخاب آپ کی شخصیت کو نمایاں کر دینے کے لیے کافی ہے . 
اگر آپ میکسی خود ڈیزائن کرنا چاہتی ہیں تو آپ شیفون ،جارجٹ اور نیٹ کی پلین شرٹس کے ساتھ مکس اینڈ  میچ جاماوار کے  پیچز استعمال کر سکتی ہیں۔گلے کی ڈیزائننگ کے لیے  چھوٹے بڑے سٹونز، بیڈز اور  پرل میکسی کے  حسن کو دوبالا  کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں  اور انکا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ میکسی کے ساتھ میچنگ جیولری کے لیے ہزاروں رو پے خرچ کرنے  سے بھی بچ  جائیں گی .تقریبات میں فلور لینتھ شرٹ یا میکسی کو اعتماد سے کیری کرنے کےلیے  ہمیشہ  ہائی ہیل کا  انتخاب کریں . 
فیشن کے بارے یہ بھی دیکھیں:   
عروسی نازو انداز میں فیشن کے رنگ نمایاں

شیئر: