Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز

لاہور: پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا باضابطہ آغاز آج پیر کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بیک وقت ہوگا۔ افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ اسی روز ہند اور آسٹریلیا کی ٹیمیں عجمان اوول کرکٹ گراونڈ میں مد مقابل ہونگی۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں 9جنوری کو مد مقابل ہونگی جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گراونڈ میں میچ کھیلا جائیگا۔ 10جنور ی کو بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نبرد آزما ہونگی ، اسی روز ہند اور سری لنکا کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گراونڈمیں میچ کھیلا جائیگا۔ 11جنوری کو ٹورنامنٹ میں آرام کا دن ہوگا، اسی روز پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میچوں کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہونگی۔ دوسرے سیمی فائنل میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 18جنوری کو ایم سی سی گراونڈ عجمان میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے اور اسے فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی این او سی جاری نہ ہونے پر بلائنڈ ورلڈکپ کا فائنل 19جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ دوسری صورت میں ایونٹ کا فائنل 21جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ 

شیئر: