Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء: سعودی عرب میں 6 تبدیلیوں کا سال، آرامکو کی نجکاری شامل

 ریاض ..... 2018 ء کے دوران سعودی عرب میں 6 بڑی تبدیلیاں آئیں گی، اس عنوان کے تحت سی این این مونی نے اپنی خصوصی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ سعودی حکام ویژن 2030 ءکے مطابق اقتصادی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ تیل پر انحصار ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، مینا کیٹالسٹس کنسلٹنسی کے چیئرمین سام بلاٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کئی تبدیلیاں آئیں گی ، طویل عرصے تک ان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 6 بڑی تبدیلیاں طے ہوچکی ہیں ان میں سب سے پہلے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ سعودی عوام کو زرتلافی ملنا شروع ہوگیاہے۔ سعودی آرمکو نے یکم جنوری 2018ءسے تیل کے نرخوں میں 127 فیصد اضافہ کردیاہے۔ دوسری اہم تبدیلی سینما گھروں کی بحالی ہے ۔ 35 برس تک مملکت میں سینما گھروں پر پابندی رہی۔ امسال مارچ کے مہینے میں سینما گھر کھلنے لگیں گے۔ تیسری تبدیلی خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کے خاتمہ کی صورت میں دیکھنے کو ملے گی۔ جون سے خواتین گاڑیاں چلانے لگیں گی۔ چوتھی تبدیلی کے تحت مملکت کے بڑے شہروں کے تین اسٹیڈیموں میں خواتین کو میچ دیکھنے کیلئے آنے کی اجازت کی صورت میں ہوگی۔ پانچویں تبدیلی سیاحتی ویزوں کا اجراءہے۔ سیاح پہلی مرتبہ سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب کی سیر کرسکیں گے۔ چھٹی اہم تبدیلی سعودی آرامکوکی نجکاری ہے ۔ سعودی عہدیداروں نے اعلان کررکھا ہے کہ 2018ءکے دوران آرامکو کے حصص فروخت کئے جائیں گے۔ 

شیئر: