Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نیزہ بازی ٹیم 10 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

 
ٹام ورتھ:پاکستان کی نیزہ بازی ٹیم نے 10 سال بعد نیزہ بازی کے ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راونڈ میں 2گولڈ میڈلز اور2چاندی کے تمغے بھی جیتے۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز کے شہر ٹام ورتھ میں ہو نے والے کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 10 سال بعد ایک مرتبہ پھر نیزہ بازی کے ورلڈ کپ تک رسائی میں کامیابی حاصل کرلی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے لیمن کٹنگ اور رنگ پاسنگ کے علاوہ انڈین فائل کیٹگری میں بھی گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانس اور سورڈ مقابلوں میں چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔کوالیفائنگ راونڈ میں ہند،آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ ان میںپاکستان اور روایتی حریف ہندکی ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جو ستمبر میں روس میں ہوگا۔پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم میں نگار حسین، ناصر گانچی، فاضل احمد، عرفان محمود اور راشد وڑائچ شامل تھے۔پاکستان ٹیم کے کپتان نگار حسین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

شیئر: