Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنکار ریلی پر پولیس کی روک، جگنیش بضد

نئی دہلی۔۔۔۔۔دلت رہنما اور گجرات میں پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے جگنیش میوانی نے پارلیمنٹ اسٹریٹ سے وزیر اعظم کی رہائش تک ’یوا ہنکار ریلی‘ نکالی۔جگنیش میوانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا
’’ اس ملک میں اگر منتخب نمائندے کو نوجوانوں کیلئے روزگار، سماجی انصاف اور دلتوںواقلیتوں کے مسائل پر بولنے نہیں دیا جائے گا تو اس سے زیادہ بد قسمتی اور کیا بات ہوگی۔‘‘جگنیش کے حامی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر جمع ہوگئے ہیں، ہنکار ریلی کے پیش نظر پارلیمنٹ اسٹریٹ کے ساتھ امبیڈکر پارک میں بھی حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
جہاں جگنیش میوانی امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرنے والے ہیں۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق جنتر منتر پر این جی ٹی کے احکامات کے تحت احتجاج کی اجازت نہیں ۔  بائیں بازو کی تنظیمیں بھی ہنکار ریلی کی حمایت میں میدان میں اتر گئی ہیں۔ جواہر لال نہرویونیورسٹی کی طلباء یونین کی سابق نائب صدر اور بائیں بازو کی رہنما شہلارشید نے ٹویٹر پر لکھا ’’ ڈی سی پی سر، ریلی تو وہیں کریں گے۔‘‘
پارلیمنٹ اسٹریٹ پر میوانی کے خلاف پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں میوانی پر بھڑکاؤ تقاریر کرنے، نکسلیوں سےتعلقات، ذات پات کی سیاست اور تشدد کرانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مغربی اتر پردیش کی بھیم آرمی بھی ریلی میں شامل ہونے کے لئے دہلی پہنچ گئی ہے۔میڈیا کے  مطابق پولیس نے 26 جنوری کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی ۔
نئی دہلی کے ڈی سی پی نے ٹویٹ میں کہا کہ  این جی ٹی کے حکم کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دریں اثناءریلی میں 300 تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے بی جے پی اور آر ایس ایس میں بے چینی نظر آرہی ہے ۔

شیئر: