Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کا 65 انچ والا جدید ٹی وی پوسٹر کی طرح تہہ کیا جاسکتا ہے

 لاس ویگاس .... یہاں جاری الیکٹرانک شو میں جہاں نمائش کیلئے رکھی گئی بیشتر چیزیں عام صارفین کیلئے ہیں۔ ایل جی کمپنی نے 65انچ اسکرین والا جدید ٹی وی متعارف کرایا ہے۔ جسے کسی کاغذ یا گتے یا پوسٹر کی طرح رول کرکے رکھنا بھی ممکن ہے۔ کمپنی نمائش سے قبل ہی اپنی نئی اسکرین کے بارے میں مختصر معلومات جاری کرچکی ہے۔ جنہیں نامکمل کہا جارہا ہے او رکمپنی نے نمائش کے دوران یہ اعلان کردیا کہ اسکی ساری دیگر تفصیلات جلد ہی جاری کردی جائیں گی۔ واضح ہو کہ 2سال قبل ایل جی والوں نے اسی قسم کا ایک ٹی وی روشناس کرایا تھا جس کی اسکرین صرف 18انچ کی تھی مگر اسے بھی رول کرکے رکھنا ممکن تھا۔ اب کمپنی یہاں کچھ دنوں کے بعد منعقد ہونےوالی ایک بڑی نمائش میں 88انچ والے اسکرین کے حامل اور موڑنے کے قابل ٹی وی سیٹ کو بھی روشناس کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئے ڈیزائن کا مقصد مہیا جگہ کا ہر ممکن مکمل استعمال ہے۔ کیونکہ موڑ کر رکھے جانے والے ٹی وی سیٹ زیادہ جگہ نہیں گھیریں گے اور جب ضرورت ہوگی انہیں کسی کنارے پر رکھنے کے بعد کمرے کو کشادہ بنایا جاسکے گا۔ اسے موڑ کر رکھنا بھی آسان ہے اور دوبارہ کھولنے پر کوئی خرابی بھی اس میں نہیں ہوتی۔ بی بی سی نے اس سیٹ کے بارے میں پروگرام پیش کرتے ہوئے اسکی گوناگوں خصوصیات کا بھی ذکر کیا ہے۔

شیئر: