Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم جمہوریہ پر پلاسٹک جھنڈا استعمال کرنے پرہوسکتی ہے جیل

نئی دہلی۔۔۔۔یوم جمہوریہ 26جنوری 2018 کے موقع پر اگر آپ نے پلاسٹک کا جھنڈا استعمال کیا تو آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں تمام ریاستوں کو فلیگ پریڈپرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پلاسٹک کے بنے قومی جھنڈے کا استعمال نہ کریں کیونکہ جھنڈاملک کی شان اوروقار کی علامت ہے۔ اسکی قدر کرنی چاہئے۔پلاسٹک کی بنی اشیاء آسانی سے تلف نہیں ہوتیں۔ یہ فضائی آلودگی پھیلاتی ہیں اور انسانی صحت کیلئے مضر ہے لہذا کاغذ کے بنے جھنڈے استعمال کریں۔

شیئر: