Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیل کمپنی نے گیمنگ کمپیوٹر متعارف کروا دیا

ڈیل کمپنی نے کنزیومر الیکٹرانک شو میں انسپیرون گیمنگ ڈیسک ٹاپ متعارف کروا دیا ہے۔ڈیوائس میں 8 جنریشن سکس کور آئی سیون پروسیسر دیا گیا ہے۔ڈیوائس میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کنکٹیویٹی دی گئی ہے اس کے علاوہ آڈیو جیک کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گیمنگ ڈیسک ٹاپ کے علاوہ کمپنی نے دو مانیٹر ڈیل 24 الٹرا تھن اور ڈیل 27 الٹرا تھن بھی متعارف کروائے ہیں۔ دونوں مانیٹرز میں بالترتیب 24 اور 27 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور ایچ ڈی آر کانٹینٹ کے لئے سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔کمپنی نے گیمنگ کے لیے الائن ویئر 34 مانیٹر بھی پیش کیا ہے جس کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے اور اس میں ڈبلیو کیو ایچ ڈی ریزولوشن دیے گئے ہیں۔ گیمنگ ڈیسک ٹاپ کی ابتدائی قیمت 749 ڈالر جبکہ وی آر سپورٹ کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 799 ڈالر ہے۔
 

شیئر: