Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب المواطن میں دوسری قسط جمع

ریاض.... سعودی حکومت نے حساب المواطن (سٹیزن اکاﺅنٹ ) میں دوسری قسط جمع کرادی۔ 11ملین مستحقین کے اکاﺅنٹ میں 2.1ارب ریال منتقل کر دیئے گئے۔ فی خاندان اوسط زرتلافی 935ریال جمع کیا گیا ہے۔ اس سے 30لاکھ خاندان اور خودمختار شہری فیضیاب ہوںگے۔ زرتلافی پروگرام کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 8لاکھ خاندان ایسے ہیں جنہیں 900ریال سے زیادہ زرتلافی پیش کیا گیا۔ 26فیصد کو جزوی زرتلافی دیا گیا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق ہر عیسوی مہینے کی 10تاریخ کو زرتلافی جمع ہوگا۔ الا یہ کہ ہفت روزہ چھٹی کا دن نہ ہو۔ 

شیئر: