Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو کمپنی نے پہلا ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسمارٹ فون پیش کردیا

ویوو کمپنی نے لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شو میں پہلا ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے اور اس طرح ویوو کمپنی اس ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے والی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔ ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کو اسمارٹ فون کے مین بورڈ اور او ایل ای ڈی پینل کے درمیان میں رکھا گیا ہے جہاں سے یہ فنگر پرنٹس محسوس کرے گا اور انہیں روشنی کے ذریعے پراسیس کرے گا۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے تصدیقی عمل کو زیادہ بہتر اور ا?سان بنایا جاسکے گا۔ اسمارٹ فون کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری ہے اسے 2018 کے اوائل میں ہی فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔

شیئر: