طائف... طائف میں السیل روڈ سے گزرنے والے ایک ٹرک سے 50گیس سلنڈرگر گئے۔ سب کے سب خالی تھے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی آپریشن نیشنل سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ گیس سلنڈرز کو اچھی طرح سے نہ باندھنے کی وجہ سے پیش آیا۔