Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد ایپل ڈیوائسز میں پوکیمان گو نہیں کھیلا جاسکے گا

 
پوکیمان گو کے ڈویلپرز کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 28 فروری کے بعد ان تمام ایپل ڈیوائسز میں اس گیم کو نہیں کھیلا جاسکے گا جو کہ آئی او ایس 11 پر اپ گریڈ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ پوکیمان گو کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کی جائینگی جس میں آگمینٹڈ ریئلٹی کو استعمال کیا جائے گا جسے آئی فون 6 ایس سے پچھلے ڈیوائسز سپورٹ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ جن ڈیوائسز سے گیم کی سپورٹ ختم کی جارہی ہیں ان میں آئی فون 5 سی ، آئی فون 5 ، آئی پیڈ فورتھ جنریشن ، آئی پیڈ تھرڈ جنریشن ، آئی پیڈ منی فرسٹ جنریشن ، اور آئی پیڈ 2 شامل ہیں۔
 
 

شیئر: