Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا بچے والدین کے بغیر میانمار میں پھنس گئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کیخلاف میانمار کی فوج کے آپریشن کے سبب ساڑھے6 لاکھ سے زائدمسلمان بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور ہوئے اور اس دوران 100 کے قریب بچے اپنے والدین کے بغیر میانمار میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ اس بحران کے سبب 60 ہزار سے زائد بچے انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مہاجر کیمپوں کی غیرصحت مندانہ صورتحال کے باعث رواں ہفتے اب تک4 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: