Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا بحران جلد حل ہوجائیگا، اٹارنی جنرل

نئی دہلی..... ملک کے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ کے 4سینیئر ججوں کی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت سے سپریم کورٹ میں پیدا ہونے والا بحران جلد ہی دور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس دیپک مشرا عدالت عظمیٰ کے دیگر تمام ججوں کے ساتھ اتوار کوملاقات کرکے اختلافات کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس غیر متوقع واقعہ کے بعد ان کی ملاقات جسٹس مشرا سے ہوئی تھی اور تنازعہ کے اتوار کوختم ہو جانے کی پوری امید ہے۔

شیئر: