Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی بنگلہ دیش کے صدر کو یوم آزادی پر مبارکباد

شاہ سلمان اور ولی عہد نے بنگلہ دیشی صدر کو الگ الگ پیغامات بھیجے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے بنگلہ دیش کے  یوم آزادی پر صدر محمد شہاب الدین کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ پیغامات میں صدر شہاب الدین کی اچھی صحت اور خوشی، بنگلہ دیش کی حکومت اورعوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے طیارے کے حادثے پر کولمبیا کے صدر سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کولمبیا کا ایک فوجی طیارہ، جس میں 125 فوجی اہلکار اور عملہ سوار تھا، پیر کی صبح ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
 سی-130 ہرکیولیس طیارہ جنوبی سرحدی علاقے پورٹو لیگوزامو سے روانگی کے فوراً بعد گر گیا، جو ایکواڈور اور پیرو کے قریب واقع ہے، اور اس کا جلتا ہوا ملبہ جنگل میں بکھر گیا۔

 

شیئر: