Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کی وضاحت.....اخبار کی سرخیاں

15جنوری 2018ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار الحیاة“ کے صفحہ اول کی سرخیاں

٭ شامی عازمین کو سعودی عرب کی جانب سے حج سے روکنے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، تہران میں موجود کویتی وفد کا بیان
٭ ایک سال کے دوران لا ایجنسیوں کے خلاف 104شکایات، متعدد وکلاءکے لائسنس منسوخ کردیئے گئے
٭ ترکی او رعراق سے ملنے والی شامی سرحدوں کی حفاظت کیلئے عالمی اتحادی 30ہزار جنگجوﺅں کو تربیت دینگے
٭ حوثی باغیوں نے قبائل کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا
٭ قطری رہنما شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی متحدہ عرب امارات سے رخصت ہوگئے، قطری حکام کے دعوے سراسر جھوٹ تھے، عرب امارات کی وضاحت
٭ تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کا ہنگامہ خیز اجلاس، فلسطینی صدر محمود عباس اجلاس چھوڑ کر چلے گئے
٭ جنوبی لبنان میں حماس کا عہدیدار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا
٭ تیونس کے عوام مطالبات میں متحد ، سیاست میں مختلف
٭ عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے الحشد الشابی کے ساتھ حیدر العبادی کے اتحاد کی مذمت کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: