Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ کے بچے کے منہ سے ’’ہیلو‘‘ سن کر والدین حیران

لیسٹر شائر ...  یہاں رہنے والی ایک فیملی نے اپنے 3ماہ کے بچے کو بولنے کے قابل بنانے کیلئے ایک باقاعدہ اسکیم تیار کی اور بچے کو بولنے کی تربیت اتنی زیادہ دیدی گئی کہ ایک دن 3ماہ کا یہ بچہ اپنے باپ کو ’’ہیلو ‘‘ کہہ بیٹھا۔ بی بی جینسٹن ویبسٹر نے اگر واقعی اپنے والد کو ہیلو کہا ہے تو یقینی طور پر یہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ موجودہ حافظے میں ایسی کوئی بات نہیں کہ تین ماہ کے بچے نے ہیلو کہا ہو یا بات کی ہو۔ اس حوالے سے وڈیو بھی جاری ہوئی ہے جس میں باپ بہت حیرت سے اپنے بچے کو ہیلو کہتے دیکھ رہا ہے۔ موقع کی وڈیو بچے کی ماں لارا نے تیار کی ہے جسکا کہناہے کہ انہوں نے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر بچے کو بولنے کی تربیت دینے کا بیڑا  اٹھایا تھا اور ہونٹو ں کی حرکت سے بچے کو سمجھانے کی کوشش کی تھی  کہ کونسی آواز کے لئے ہونٹوں کو کتنا پھیلانا پڑتا ہے۔ بچہ ماں باپ کی تربیت کے نتیجے میں رفتہ رفتہ اپنا منہ کھولنے، آوازنکالنے کے قابل ہوا اور پھر اس کے منہ سے ہیلو کی آواز آگئی جسے ماں باپ دونوں سن کر نہال ہیں۔ بچے کے والد کا کہناہے کہ وہ اپنے  بچے کو کھلانے  کے بعد اسکے قریب بیٹھے تھے جب یہ آواز انکی کانوں میں آئی اور انکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ انکا بچہ اتنی جلدی مکمل لفظ ادا کرسکے گا۔ بچے کے والد نے  ویب سائٹ اور فیس بک پر اپنی اور بیٹے  کی تصویر بھی جاری کردی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل  ہوگئی اور وڈیو کو چند گھنٹوں میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ واضح ہو کہ بچے کی ماں کسی زمانے میں تفریحی پروگرام پیش کیا کرتی تھی تاہم انکا بھی یہی کہناہے کہ انکے خواب و خیال میں ایسی کامیابی کی امید نہیں تھی۔ ہوسکتا ہے کہ بچہ زیادہ ذہین ہو اس میں قدرت نے آواز او رالفاظ کی نقل اتارنے کی خصوصی صلاحیت ودیعت کی ہو۔

شیئر: