Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ ہندکا دوسرا دن: 10اہم معاہدوں پر ہوسکتے ہیں دستخط

نئی دہلی۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو کے 6روزہ دورہ ہندکا آج دوسرا دن ہے۔ صبح 10بجے نتنیاہوکا صدارتی محل میں استقبال ہوگا ،ساڑھے 10بجے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ جائیں گے اس کے بعد دوپہر 12بجے نتنیاہو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ شام 5بجکر 45منٹ پر صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے نتنیاہو کی ملاقات ہوگی۔آج دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات میں10اہم معاہدوں پر سمجھوتے کی امید ہے۔ اس میں دفاع، زراعت ، تجارت، آئل، گیس ،صنعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور سائبر تحفظ کے علاوہ ترقی کے اہم شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پردستخط کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق ہندوستان کی جانب سے اسرائیل سے کئے گئے 500ملین ڈالر کے اسپائک اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل سودے کی منسوخی کے بارے میں درمیانہ حل نکالنے کی کوشش کی جائیگی۔

شیئر: