Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل اور زیادہ دیر کی نشستیں مٹاپے کاسبب بن جاتی ہیں

لندن .... یونیورسٹی آف لیسٹر کے پروفیسر ڈاکٹر جو ہینسن اور انکے ساتھیوں نے کافی تحقیق و تجربے کے بعد انسان کی نشست و برخاست کے حوالے سے جو مقالہ شائع کیا ہے اس میں اس بات پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ دیرکسی جگہ بیٹھے رہ جاتے ہیں انکے جسم کے نچلے حصے اور ریڑھ کی ہڈیوں کے آس پاس اچھی خاصی چربی جم جاتی ہے جو بعدازاں ذیابیطس او رامراض قلب کا سبب بنتی ہے۔ ایسی چربی زیادہ تر جگر ، لبلبے اور گردے پر چڑھتی ہے۔ سائنسدانوں کا مشورہ یہ ہے کہ لوگوں کو ایک ہفتے میں 150منٹ سے زیادہ نہیں بیٹھنا چاہئے۔ یعنی ایک نشست میں مجموعی 21منٹ 42سیکنڈ سے زیادہ نہیں بیٹھنا چاہئے۔ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم میں سے بہت سے افراد نتائج سے بے خبر ہوکرغیر معمولی طور دیرتک بیٹھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ لوگوں کو نشست کے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہوکر چلنے پھرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری بہت ساری تحقیقات نے بھی اس رپورٹ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

شیئر: