Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریئل میڈرڈ سے مانچسٹر یونائیٹڈ جانا چاہتا ہوں، رونالڈو

میڈرڈ:ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں ہسپانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے خواہشمند ہیں جہاں وہ2003 تا2009کے دوران کھیلتے رہے ہیں۔ رونالڈو ریئل میڈرڈ کے ساتھ نئے معاہدے کے حوالے سے کلب کے صدر کی جانب سے وعدے پورے نہ کئے جانے پر مایوس ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئینز لیگ جیتے جانے کے بعد مبینہ طور پر رونالڈو کے معاہدے میں مزید مراعات شامل کی جائیں گی تاہم کلب کی جانب سے اس بارے میں کوئی عملی اقدام ہوتا نظر نہیں آرہا اور نہ ہی کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز نے اس معاملے میں ابھی تک رونالڈو سے کوئی ٹھوس بات چیت کی ہے۔ رونالڈو اپنی ٹیم کے کئی ساتھیوں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ ریئل میڈرڈ چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ کلب صدرفلورینٹینو پیریز نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے اور وہ ریئل میڈرڈ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے مطمئن نہیں۔پرتگالی سپر اسٹار معاملے میں اب مزید انتظار کے متحمل نہیں ہو سکتے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
 

شیئر: