Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر19ورلڈ کپ: پاکستان نے آئر لینڈ کو9وکٹوں سے ہرادیا

 
 
وینگاری:شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔وینگاری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آئرش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے 7بلے باز دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔شاہین آفریدی نے8.5اوورزمیں صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جو انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا نیاریکارڈ ہے جبکہ پاکستانی کپتان حسان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین کے 3اوورز میڈن بھی رہے۔جوابی بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم 9ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح بھی اپنے نام کی۔ زید عالم نے 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ۔وکٹ کیپر روحیل نذیرنے18رنز بنائے اور ان کی واحد وکٹ آئرش بولرایرون کاولے نے حاصل کی۔شاہین آفریدی کو فتح گر بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

شیئر: