Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیئر ٹریٹمنٹ ، گھر پر ہی‎

بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لئے بیوٹی پالر سے ہئیر ٹریٹمنٹ لینے کا رواج بہت بڑھ گیا ہے .  مختلف تقریبات کے مواقع پر خواتین فوری طور پر خوبصورت بال  اور ہیئر اسٹائل چاہتی ہیں جس کے لیے وہ بیوٹی پالر کا رخ  کرتی ہیں  اور بیوٹی پارلر اس صورتحال کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے معمولی ٹریٹمنٹ کے بھی کئی گنا پیسے  وصول کرتے ہیں .  اگر آپ پیسے کے ضیاع سے بچنا چاہتے ہیں تو گھر پر ہی ہیئر سیرم بناکر اپنے بالوں کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ  کر سکتے ہیں  . 
چائے کی پتی بالوں میں چمک لانے کے لئے بہترین ہے  . ایک ٹی بیگ کو دو  گلاس پانی میں ڈال کر ابال لیں اور اس میں لیموں کا رس نچوڑ کر اس پانی سے بال دھوئیں .  اس سے بال نرم و ملائم اور  چمکدا ر ہو جائیں گے  . 
شیمپو کا  زیادہ استعمال جہاں بالوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہیں بالوں کی چمک کو بھی کم کردیتا ہے لہذا کوشش کر یں کہ بال شیمپو کرنے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے بالوں میں تیل ضررور لگا لیں تاکہ بالوں کی چکنائی اور  نمی برقرار رہے اور شیمپو کے بعد  بال روکھے اور کھردرے دکھائی نہ دیں .  اسکے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک میں اضافہ کے لئے ایک مگ  پانی میں ایک چمچ سرکہ اور آدھا لیموں کا رس شامل کرلیں اور بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد آخر میں یہ پانی آہستہ آہستہ بالوں پر ڈالیں .  سرکہ اور  لیموں کا رس بالوں میں چمک  پیدا کرتا ہے . 
دہی بھی بالوں کو نرم ملائم ،  سیاہ اور چمکدار  بنانے کے لیے بہترین ہے . دہی اور دودھ چونکہ پروٹین سے بھرپور  غذائیں  ہیں لہذا یہ پروٹین بالوں کومضبوط اورچمکداربناتاہے  اور بالوں کے والیم میں بھی اضافہ   کرتا ہے . 
بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر توجہ درکار ہوتی ہے  محض ایک ٹریٹمنٹ  الہ دین کے چراغ کا کام نہیں کرتی لہذا  جلد بازی کا شکار ہونے کے بجائے  بالوں  کو صحت مند اور مضبوط بنانے پر توجہ دیں . 
یہ بھی پڑھیں:قدرتی نسخے محفوظ اور کارآمد

شیئر: