Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلودگی سے دنیا بھر میں سالانہ 90 لاکھ افراد ہلاک

لندن ۔۔۔ماہرین نے کہا ہے کہ آلودگی سے ہرسال 90  لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔اس میں زہریلی گیسوں سے آلودہ ہوا، مضر صحت پانی، گندے علاقے اور کام کرنے کے مقامات پر موجود آلودگی بھی شامل ہے۔فضائی آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد ٹی بی، ایڈز یا ملیریا کی سالانہ انفرادی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔برطانوی جریدے دی لانسٹ میں 140 بین الاقوامی سائنسدانوں کی شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر میں سے ایک شخص کی موت آلودگی کے باعث ہوتی ہے'آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی 92  فیصد تعداد کا تعلق غریب اقوام سے ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سمندرمیں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کیلئے 200 ممالک میں معاہدہ

شیئر: