Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 2.5کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کا شور مخصوص نوعیت کا نتیجہ تھا، ھانی زہران
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ میں منگل کی شام 2.5کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ جات اور آتش فشانوں کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل ھانی زہران نے اردونیوز سے گفتگو میں کہا کہ زلزلہ مدینہ منورہ سے 14کلو میٹر شمال مغرب میں آیا۔اسکی گہرائی 7کلو میٹر اور شدت 2.5تھی۔ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے کے ساتھ سنے جانے والے زوردار دھماکے کی بابت کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ زلزلے کا جھٹکا خاص انداز کا تھا جس کی آواز دھماکے سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ زلزلہ حرة رھاط کے قریب پیش آیا۔ اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا۔

شیئر: