Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے بغداد میں خودکش دھماکے اور فلسطین میں نئی یہودی آبادکاری کی مذمت کردی

ریاض..... سعودی کابینہ نے بغداد کے مرکزی علاقے میں دہرے خودکش دھماکے اور فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر و ٹھیکوں کے منصوبوں کی مذمت کردی۔ خادم حرمین شریفین شا ہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کوریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کو زرعی اسکیموں کے لئے زمینیں ٹھیکے پر دینے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے جی سی سی سپریم کونسل کی جانب سے طبی اور صحت ضوابط و ہدایات پر عملدرآمد کی بھی منظوری جاری کردی۔ شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں فلسطینی صدر محمود عباس ، قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف کے ساتھ ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں ، آذربائیجان کے صدر کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب اور جاپانی وزیر اقتصاد و تجارت سے ہونےوالی ملاقات کے نتائج سے کابینہ کے ارکان کو آگاہ کیا۔ کابینہ نے یمن اسلحہ بھیجنے پر عائد کردہ اقوام متحدہ کی پابندی کی خلاف ورزی سے متعلق عالمی رپورٹ پر قدرو منزلت کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران نے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216کی پابندی نہیں کی۔ اس نے طیاروںکے ذریعے حوثی باغیوں کو مملکت کے خلاف استعمال کئے جانے والے بیلسٹک میزائل بھیجے اور 2015ءمیں اسلحہ پر لگائی جانے والی پابندی توڑی۔ کابینہ نے ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے کی بابت امریکی صدر کے بیان کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے امریکہ کے تمام اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کی عیارانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر زیادہ مضبوط اقدامات کریں۔ امریکی صدر نے ایران کو دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا صف اول کا ملک قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پورے مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلانے کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو عسکری تربیت اور مالی اعانت فراہم کرچکا ہے۔ اس نے شامی عوام کے قتل کیلئے بشار الاسد کے نظام کی سرپرستی کی، تعاون دیا۔ ایران نے عالمی جہاز رانی کو معطل کرنے اور پڑوسی ممالک کو تباہ کرنے والے میزائل فراہم کئے جبکہ ایرانی حکمراں عوام کو خاموش کرنے اور انکی بیخ کنی کیلئے اجتماعی گرفتاریاں اورجبر و تشدد سے کام لے رہے ہیں۔ سعودی کابینہ نے منشیات کے دھندے کے ذریعے دہشتگردی کے مقاصد کی خاطر بجٹ حاصل کرنے کی بابت دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کے خلاف تحقیقاتی یونٹ قائم کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔

شیئر: