Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سے بغیر اجازت لاؤڈاسپیکرچلانا منع

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی میں آج سے بغیر اجازت مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر نہیں چلایا جاسکتا۔ الٰہ آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ریاستی حکومت نے 15جنوری تک مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکرز بجانے کیلئے اجازت لینے کی ہدایت جاری کی تھی ۔ ریاستی حکومت کی اس سلسلے میں دی گئی ہدایت کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ اب مذہبی مقامات پر لاؤڈا سپیکر بجانے کیلئے اجازت لینا لازمی ہے۔ اس حکم کا مذہبی رہنماؤں نے خیر مقدم کیا تھا ۔ واضح ہوکہ ریاست کی تحصیلوں میں اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے درخواستوں کے انبار لگ گئے ہیں جہاں سے اجازت نامہ حاصل کرنے میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شیئر: