Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے تحت دینی فکری اور سیاسی قائدین کی عالمی کانفرنس کیلئے رابطے کا معاہدہ

 ریاض  .... .2018 ءکے دوران اقوام متحدہ کے سائبان تلے دینی فکری اورسیاسی قائدین کی عالمی کانفرنس منعقد ہوگی۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور مذہبی پیشواﺅں کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر باوجین نے بدھ کو معاہدے پر دستخط کردیئے۔ رابطے کے ابلاغی مشیر عادل الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ رابطہ عالم اسلامی اور مذہبی پیشواﺅں کی عالمی کونسل کے درمیان پرامن بقائے باہم کے فروغ کیلئے بدھ کو ہونے والا معاہدہ انتہائی اہم تبدیلی ہے۔ اسکی بدولت رابطہ عالم اسلامی ، مسلم اقوام کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے دنیا بھر کے دینی، ثقافتی اور تمدنی ادارو ںکی فہرست میں اوپر آگیا ہے۔ الحربی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی نے اس حوالے سے منفرد نمونہ پیش کیا جسے بین الاقوامی محفلوں میں تحسین کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کانفرنس میں بین الاقوامی نمائندگی بڑے پیمانے پر ہوگی۔ ماحولیاتی سلامتی پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ مادی او رمعنوی آلودگیوں سے معاشرے کو پاک کرنے کا اہتمام ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کانفرنس سالانہ ہوا کریگی۔ مذہبی پیشواﺅں کی عالمی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر باوجین نے کہا کہ رابطہ موثر عالمی ادارہ ہے۔ سب لوگ اس کی بات غور سے سنتے ہیں۔ دنیا بھر کے لوگ اسے احترام کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ رابطہ اپنے اسلامی اثر و نفوذ کے ساتھ پرامن بقائے باہم کے نظریات کا پرچار صاف شفاف شکل میں کررہا ہے۔ رواداری، امن پسندی اور پرامن بقائے باہم سے متعلق رابطے کی تحریک نہایت خوبصورت اور شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے سے وہ بیحد خوش ہیں۔ مملکت انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف جنگ کررہی ہے اور فکری اعتدال کو فروغ دے رہی ہے۔

شیئر: