Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ، ایرانی جزیروں میں فٹبال ورلڈ کپ پروگرام منعقد کرانے کیلئے کوشاں

برلن.... قطر 2022ءکے دوران فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے ایران سے خلیج میں موجود 2جزیروں کیش اور کشم ٹھیکے پر حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کافی آگے بڑھ چکے ہیں۔ مغربی ممالک کے ماہرین اقتصاد و اسپورٹس نے واضح کیا ہے کہ ایران اور قطرکے درمیان افہام و تفہیم و یکجہتی کا سلسلہ کافی مراحل طے کرچکا ہے۔ 4برس بعد قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے اسٹیڈیم مطلوبہ تعداد میں ابھی تیار نہیں ہوسکے ہیں۔ ایران نے قطر کو بحران سے بچانے اور اپنے جزیروں کو سیر و سیاحت کے مراکز کے طور پر متعارف کرانے کیلئے مذکورہ پیشکش کی تھی۔ برطانوی جریدے اکنامسٹ نے تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے فٹبال کپ کے انعقاد سے قبل 12اسٹیڈیم تیار کرنے کا وعدہ کررکھا ہے لیکن وہ کسی بھی حالت میں 8سے زیادہ اسٹیڈیم تیار نہیں کرسکے گا۔ اسے ہوٹلوں کے ایک لاکھ کمروں کا بندوبست کرنا ہوگا۔45ہزارسے زیادہ بستروں کی فراہمی قطر کیلئے ممکن نہیں ہوگی۔ قطری حکام جہازوں اور بسوں میں بستروں کی سہولت فراہم کرنے کی حکمت عملی پر بھی غوروخوض کررہے ہیں۔

شیئر: