سعودی عرب میں گاڑیوں کی ورکشاپس کے لیے نئے ضووبط کا اعلان
جمعرات 18 دسمبر 2025 18:03
کمرشل رجسٹریشن اور ’بلدی‘ پورٹل سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و ہاوسنگ نے گاڑیوں کی ورکشاپس کے لیے نئے ضووبط کا اعلان کیا ہے۔ کارآمد کمرشل رجسٹریشن اور ’بلدی‘ پورٹل سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے گاڑیوں کی ورکشاپس جس میں الیکٹرک، الیکٹرنک، میکینیکل اور ڈینٹنگ و پینٹنگ کے علاوہ ٹائر پنچر وغیرہ شامل ہیں۔
ورکشاپ کا لائسنس حاصل کرنے کےلیے متعلقہ ادارے سے این او سی حاصل کرنا ضرروری ہوگا۔
ورکشاپس کے لیے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق مخصوص مقامات پر ہی ورکشاپس قائم کی جائیں گی جو صنعتی زون اور کمرشل سٹریٹس پر ہوں، تعمیراتی کوڈ کی پابندی کی جائے، گاڑیوں کے لیے مخصوص پارکنگ ہو، سیفٹی ضوابط پورے کیے جائیں، ورکشاپس میں کیمرے اور روشنی کا مکمل بندوبست ہو۔
گاڑیوں کی ورکشاپس سے ملحق فٹ پاتھ اور راہداریوں کا استعمال نہ کیا جائے۔ علاقے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
استعمال شدہ موبل آئل کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے۔ تیل زمین پر نہ پھیلے، ادائیگی کے لیے الیکٹرانک وسائل کا استعمال کیا جائے۔
