شہزادہ فیصل بن فرحان سے کوریا اور برونائی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
جمعرات 18 دسمبر 2025 17:46
دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو کو ریا کے ہم منصب چو ہیون اور برونائی دارلسلام کے ہم منصب داتو ایروان یوسف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، موجود ہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
