Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھورندھر‘ کے باکس آفس اور او ٹی ٹی پر نئے نئے ریکارڈز، فلم نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

فلم نے ہندی سنیما میں دوسرے ہفتے کی سب سے بڑی کمائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو پہلے ’پشپا 2 کے پاس تھا‘۔ (فیس بک)
بالی وڈ فلمدھورندھرنے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن سے  ریکارڈز توڑے جا رہی ہے۔ شاندار اداکاری، سنسنی خیز ایکشن اور چونکا دینے والے موڑ اس فلم کو ناظرین کے لیے ایک مکمل تفریح بناتے ہیں۔ آدتیہ ڈھار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ جاسوسی ایکشن فلم ریلیز کے بعد سے مسلسل موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔
دوسرے ہفتے میں ہی عالمی سطح پر 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد فلم ہاؤس فل جا رہی ہے۔

دھورندھر آن لائن کب اور کہاں دیکھی جا سکتی ہے؟

جو ناظرین یہ فلم گھر بیٹھے دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ نیٹ فلکس نے دھورندھر کے فلم سازوں کے ساتھ بھاری رقم میں معاہدہ کر لیا ہے۔
یہ فلم 2026 میں ریلیز ہوگی اور 16 جنوری 2026 سے 20 جنوری 2026 کے درمیان سٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔ تین گھنٹے سے زائد دورانیے کے ساتھ، دھورندھر الٹرا ایچ ڈی کوالٹی میں ناظرین کو بھرپور لطف دے گی۔
او ٹی ٹی پر بھی ’دھورندھر‘ کا نیا ریکارڈ
دھُرندھر نہ صرف باکس آفس پر بلکہ اپنے بڑے او ٹی ٹی معاہدے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔ اور او ٹی ٹی ریس میں الو ارجن کی ’پشپا 2 ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انڈین انٹرٹیمنٹ ویب سائیٹ کوئی موئی کی رپورٹ کے مطابق، ’دھورندھر‘ کے او ٹی ٹی حقوق تقریباً 285 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں، جو اب تک نیٹ فلکس پر کسی بھی ہندی فلم کے لیے سب سے بڑی ڈیل بتائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ’پشپا 2‘ تقریباً 275 کروڑ روپے کے ساتھ یہ ریکارڈ رکھتی تھی۔ اس نئی ڈیل کے ساتھ دھورندھر نے ایک نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے۔
او ٹی ٹی کی گونج کے ساتھ ساتھ، ’دھورندھر‘ سینما گھروں میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے ہندی سنیما میں دوسرے ہفتے کی سب سے بڑی کمائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو پہلے ’پشپا 2 کے پاس تھا‘۔
’دھورندھر‘ کو یہ سنگِ میل عبور کرنے میں صرف پانچ دن لگے۔

شیئر: