Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلومینیم کے برتن چمکانے کی تراکیب‎

کچن میں کھانا پکانے کے لیئے عموماً ایلومینیم کے برتن استعمال کیے جاتے ہیں اور ان برتنوں میں  انڈے ، آلو ، چنے یا کوئی اور چیز  ابالنے کی صورت میں برتن اندرسے سیاہ پڑ جاتے ہیں جن کی صفائی کافی محنت طلب ہوتی ہے ۔ ایسے برتنوں کو چمکانے کے لیے ایک کپڑے کے پیڈ پر سرکہ لگا کر برتنوں پر ملیں۔  سرکہ تمام میل اور سیاہی کاٹ ڈالتا ہے  ۔ اس کے بعد برتن دھونے والے صابن سے اچھی طرح  دھولیں ۔ 
آپ لیموں کے خشک چھلکے بھی برتنوں  کی صفائی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں ۔  لیموں کے چھلکوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور  حسب ضرورت برتن دھونے کے لیے لیموں کا پاؤڈر ان پر مل کر رگڑ لیں ۔ اس کے علاوہ سرف میں دھان کا بھوسہ ملا کر رگڑنے سے بھی  برتنوں کو چمکا یا جا سکتا ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:کچن ٹپس

شیئر: