Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی وجوہات‎

میک چاہے کتنی ہی مہارت سے کیوں نہ کیا گیا ہوں ،  آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کی وجہ سے چہرے کو خوبصورتی فراہم کرنے سے قاصر رہتا ہے۔حلقوں کی بنیادی وجہ نیند کی کمی اور پانی کے مناسب استعمال میں کوتاہی ہے . اسکے علاوہ تھکن اور بوجھ کی وجہ سے جلد پژمردگی و کمزوری کا شکار ہوجاتی ہیں اور حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں .  آنکھوں کے گرد حلقے نمایاں ہونے کی دیگر اور بہت سی وجوہات بھی ہیں جن میں الرجی ، آنکھوں کو نہایت سخٹی سے رگڑنا  ، وٹامنز کی کمی ،  ایک دم سے زیادہ وزن کم ہوجانا  ، ایگزیمیا اور پگمینٹیشن وغیرہ  شامل ہیں  . جسم میں خون کی کمی اور غذائی اجزاء کے فقدان سے لاحق ہونے والی کمزوریوں کا اثر نمایاں طور پر آنکھوں کی زیریں جلد کی شکستگی و پژمردگی اوراس جگہ کی جلدی رنگت کے سیاہ پڑنے یعنی حلقوں کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی زندگی میں صحت مند تبدیلیاں پیدا کرکے سیاہ حلقوں کی پریشانی پر قابو پایا جا سکتا ہے . اسکے لیے ضروری ہے کہ  پانی ، پرسکون مکمل نیند اور متوازن خوراک کا استعمال کیا جائے . ماہر بیوٹیشن اور ہیلتھ کئیر ایکسپرٹ کی رہنمائی  کے ساتھ   آئی ماسک کے ساتھ کچھ خاص قسم کے میڈیکٹیڈ کا استعمال  سیاہ حلقوں کے خاتتمے کے لیے ضروری ہے .  اسکے علاوہ  آپ اپنی بیوٹیشن کی رائے کے مطابق  گلائیکوپیڈ کی جگہ گولڈ پیڈ کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے کی جلد میں اچھی طرح جذب ہوکر حلقوں کو چھپانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ

شیئر: