Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ نے’ قومی نجکاری حکمت عملی‘ کا اعلان کردیا

اس اقدام کا مقصد معاشی ترقی میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کابینہ کے منظوری کے بعد’ قومی نجکاری حکمت عملی‘ کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد انفرا سٹرکچر کے معیار کو بہتر بنانا، عوامی خدمات کو اپ گریڈ کرنا اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانا ہے۔
وزیر خزانہ محمد الجدعان جو نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن پروجیکٹس کے چیئرمین بھی ہیں بتایا کہ’ 25 نومبر 2025 کو کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔‘
یہ اقدام خدمات کی کارکردگی کو بڑھا کر، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مضبوط کرکے اورمملکت کے طویل مدتی مالیاتی استحکام کی سپورٹ کے ساتھ وژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
اس حکمت عملی میں 18 ترجیحی شعبوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس کا مقصد دسیوں ہزاروں  ملازمتیں پیدا کرتے ہوئےعوامی خدمات کے ساتھ اطمینان کی سطح  کو بڑھانا ہے۔
2030 تک 220 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ معاہدوں اور دہائی کے آخر تک نجی شعبے کی سرمایہ کاری 240 ارب ریال بڑھانے کا ہدف ہے۔

ان اہداف کے حصول کے لیے قومی نجکاری حکمت عملی میں پانچ اہم پروگرام اور 42 ایگزیکیٹو اقدامات شامل ہیں جو نجکاری ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور وژن 2030 کے اہداف کے تحت ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
نجی شعبے کے لیے 145 سے زیادہ پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع کی پہلے ہی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
یاد رہے سعودی عرب نے  وژن 2030 ریفارم حکمت عملی کے ایک حصے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق قانون میں اہم تبدیلیاں کرنے اعلان کیا تھا جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔
ترمیم شدہ قانون کے تحت سرمایہ کاروں کے حقوق اور آزادی کو ایک مضبوط فریم ورک میں فراہم کرتی ہے جسے شفافیت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

شیئر: