Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلکاٹیل 3 سی اسمارٹ فون لانچ‎

ایلکاٹیل کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون 3 سی لانچ کر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں چھ انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں آٹو فوکس اور فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فوکس کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی قیمت 130 یورو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مئیزو ایم 6 ایس اسمارٹ فون لانچ

شیئر: