Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض الخبرا کا روایتی جمعہ بازار، آج بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز

جمعہ بازار دکانداروں اور چھوٹے کاروباری مالکان کو صارفین تک براہِ راست رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کی ریاض الخبرا گورنریٹ میں لگنے والا جمعہ بازار ہفتہ وار سرگرمیوں کا ایک نمایاں منظر پیش کرتا ہے جہاں تجارتی سرگرمی اور سماجی میل جول ایک ساتھ نظر آتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہاں دکاندار، کسان، روایتی مصنوعات تیار کرنے والے اور مختلف اشیا فروخت کرنے والے اپنا سامان فروخت کرتے ہیں۔
جمعہ بازار دکانداروں اور چھوٹے کاروباری مالکان کو صارفین تک براہِ راست رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے جبکہ صارفین مختلف اقسام کی مصنوعات کسانوں سے براہِ راست خرید سکتے ہیں۔
یہ بازار خرید و فروخت کے ساتھ لوگوں کے میل جول کا مرکز بھی ہے۔ اس کی سہولیات بہتر بنانے اور سرگرمیوں کو منظم کرنے سے کسانوں، گھریلو صنعت سے وابستہ خاندانوں، ہنرمندوں اور چھوٹے کاروباری افراد کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
گورنریٹ میں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور مختلف خدمات پر مسلسل توجہ کے پیش نظر جمعہ بازار میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ اس کی روایتی عوامی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے جدید مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: