Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن :اعصام الحق کی پہلی کامیابی

 
میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کامیابی سے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ اعصام الحق نے اپنے پہلے ڈبلز مقابلے میں پولینڈ کے جوڑی دار مارسین میٹکووسکی کے ساتھ مل کر کھیلتے ہوئے برازیل اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے حریفوں کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ اعصام اور مارسین نے مارسیلو ڈیمولائنر اور ٹریٹ ہوئے کو 7-6اور6-4سے ہراتے ہوئے دوسرا راونڈ کوالیفائی کیا۔میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گرمی نے مقابلہ مشکل کردیا تھا تاہم فتح نے تازہ دم کردیا۔نوواک ڈوکووچ کو فرانسیسی حریف جائلز مونفلز کے خلاف میچ میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا جبکہ گرم موسم بھی دونوں کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کا سبب رہا ۔ سرب اسٹار نے یہ میچ4سیٹس کے مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔

شیئر: